You are unable to view this book, Please Click Here to login first.
Category : Philosopher

Adam Smith

کلاسیکل معاشیات کے بانی اور آزاد مارکیٹ کے حامی ایڈم سمتھ سکاٹ لینڈ کے ماہر معاشیات،فلاسفر، مصنف اور ماہر اخلاقیات تھے۔ وہ اٹھارویں صدی کےبانی معیشت دان تھے جنہوں  نے اپنے معاشی نظریات سے دنیا کو چونکا کر رکھ دیا۔ ان کی لازوال شہرت کی وجہ ان کی کتاب ہے جس کانامAn Inquiry into the Nature and Causes of the Wealth of Nationsہے۔یہ کتا ب جدید معیشت پر عظیم ترین کتاب ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں اٹھارویں صدی میں جو صنعتی انقلاب آیا یہ کتاب اس کی نمائندہ اور پہلی کتاب تھی جس نے معاشیات کو ایک نئے اور منظم مضمون کا روپ دیا۔ ایڈم سمتھ نے کلاسیکل فری مارکیٹ کی بنیاد رکھی اور اس کے بعد معاشیات کو ایک نئی جہت دی۔اس نے محنت کی تقسیم کے بارے میں نظریات پیش کئے۔ اپنے عہد میں ایڈم سمتھ کو ٹوری مصنفین کی تنقید کی وجہ سے اتنی زیادہ شہرت نہ مل سکی لیکن 2005میں ایڈم سمتھ کی کتاب’’ دی ویلتھ آف نیشنز ‘‘کو سکاٹ لینڈ کی تما م وقتوں میں لکھی گئی کتابوں میں بہترین کتاب قرار دیا گیا۔

 
 

Leave your comment

Please enter valid email address

9 + 5 = ?