You are unable to view this book, Please Click Here to login first.
Category : Philosopher

Plato

عظیم یونانی فلاسفر اور منطق دان افلاطون جسے انگریزی میں Plato کہا جاتا ہے،ایک عظیم فلاسفر اور استاد سقراط کا شاگرد تھا۔ وہ 427قبل ازمسیح میں یونان کے شہر ایتھنز میں پیدا ہوا۔ اس نے مشہورزمانہ منطق دان اور فلسفی سقراط سے فیض حاصل کیا۔ اس نے ایتھنز میں فلاسفر اکیڈمی قائم کی جو قدیم دنیا کے فلسفے کا عظیم مکتب ثابت ہوئی۔ اس کی تعلیمات نے مغربی فلسفے پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے۔ یوں تو وہ ساری زندگی ایتھنز میں ہی مقیم رہا، تاہم اس نے کئی مواقع پر سسلی اور جنوبی اٹلی کا سفر بھی کیا۔ ایک کہانی کے مطابق اس نے مصر کا بھی سفر کیا۔ Peloponnesian جنگ کے خاتمے پر وہ بہت غمگین تھاکیونکہ سپارٹا والوں نے ایتھنز میں بہت تباہی اور ظلم کیا تھا۔ اس کا چچا کریٹیئسCritias ایتھنز کے تیس بے رحم گروہ حکمران طبقے کا سردار تھا۔ حکومت پر قبضے کی ایک بڑی وجہ اس کے ایتھنز کے ایسے طبقے سے روابط تھے جنہوں نے جنگ کے دوران ظالمانہ کاروائیاں کی تھیں۔ افلاطون کی Apology سے پتہ چلتا ہے کہ سقراط کو حکم دیا گیا کہ وہ ایک شخص  سلیمس کو گرفتار کر کے ایتھنز لائے جسے سزائے موت دی جانی تھی۔ جب عظیم استاد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تو اس کی زندگی خطرے پڑ گئی لیکن وہ(سقراط) شاید اس لیے محفوظ رہا کہ تیس ظالم گروہوں کا تختہ الٹ دیا گیا اور جمہوریت دوبارہ بحال ہوگئی۔

 
 

Leave your comment

Please enter valid email address

8 + 4 = ?