You are unable to view this book, Please Click Here to login first.
Category : Scientists/Inventors

Guglielmo Marconi

ریڈیو کے نامور موجد مارکونی نے ریڈیائی لہروں کا جدید سائنسی نظام ایجاد کر کے کرہ ارض پر آباد تمام ممالک کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور آج دنیا کو جو ہم گلوبل ویلج کا نام دیتے ہیں وہ اس کا حقیقی معمار تھا۔ آج کے دور میں ٹی وی، سیٹلائٹ سسٹم اور سبک رفتار انٹرنیٹ کے رابطوں نے مواصلات کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے جس کا سہر ا بھی مارکونی کے سر جاتا ہے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے اس عظیم سائنسدان نے بلاشبہ 20صدی کے آغاز میں ایک انقلاب برپا کردیا۔ اس نے اپنی تمام ایجادات کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کروایا اور بعد میں مواصلاتی آلات بنانے والی کمپنی قائم کی۔ اس کو اپنی ایجادات کی بدولت تھامس ایڈی سن، فیراڈے اور الیگزنڈر گراہم ویل کاہم پلہ شمار کیا جاتا ہے۔
دنیا کے تمام ممالک نے نہ صرف اس کی ایجادات کی تعریف کی بلکہ اس کو 20 سے زائد چھوٹے اور بڑے ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے بھی نوازا ۔ ان اعلیٰ ترین ایوارڈز میں نوبل پرائز1905بھی شامل ہے۔

 
 

Leave your comment

Please enter valid email address

4 + 6 = ?