You are unable to view this book, Please Click Here to login first.
Category : Retail Store

Amazon


تعارف :
ایمیزون دنیا کی سب سے بڑ ی آن لا ئن پر چو ن اور معارف کلا ؤڈ سر وسز فرا ہم کر نے والی کمپنی ہے۔ ایمیزون ڈاٹ کا م انکا رپو ریشن ایک انٹر نیشنل امر یکی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سی ایٹل واشنگٹن میں ہے۔ اس کی بنیا د 6جو لا ئی 1994میں رکھی گئی ۔ کمپنی حقیقی طور پر کتا ب فروش ہے لیکن انہو ں نے اپنے کا م کو دوسر ی مختلف اقسام کی اشیا ء اور ڈیجیٹل میڈیا  اورساتھ ساتھ اپنی الیکٹرو نک ڈیوائسز تک بڑھادیا ہے۔ جس میں قابل ذکر Kindleای بک ریڈر،Kindle Fire Tablet،Fire TVاور Streaming Media Adapterشامل ہیں۔ ایمیزن ویب سروسزکم وقت میں تیز ی سے وسیع پیما نے پر ابھر نے والاCloud Computing پلیٹ فارم ہے۔دنیا کی پہلی ایمیزون ویب سروسز 2006میں متعارف ہو ئی تھی جو گا ہکو ں کو ویب سائٹ اور Client side Applications کیلئے آن لا ئن سروسز فراہم کر تی تھی ۔ ایمیزون الاسٹک کمپیو ٹر کلا وڈ(EC2) اور سادہ سٹوریج سروسز (S3)کمپنی کی پراڈکٹ کو بڑ ھا نے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
تا ریخ :
1994 میں Jeff Bezosنے D.E Shaw & Coکمپنی چھوڑ دی جہا ں وہ نا ئب صدر کے عہد ے پر فا ئز تھے یہ نیو یا رک میں قائم ایک ملٹی نیشنل کمپنی تھی ۔ Jeff Bezos نے 5جو لائی 1994میں کمپنی کو Cadabra, Incکے نا م سے شروع کیا جس کا نا م کچھ مہینو ں کے بعد تبد یل کر کے ایمیزون ڈاٹ کا م رکھ دیا جبکہ ستمبر 1994میں Bezosنے URL Relentless.comخرید ا۔اس کے ایک سال کے بعد کمپنی1995میں ایمیزون ڈاٹ کا م کے طور پر آن لا ئن کی گئی۔ Bezos نے ایمزون نا م ڈائر یکٹر ی سے تلا ش کیا اس نے ایمیزون ڈاٹ کا م کو دنیا کے سب سے بڑ ے دریا ایمیزون کی طر ح بڑ ا یک سٹو ر بنا نے کا پلا ن کیا ۔Bezosمنفرد قسم کا سٹور بنا نے کاپہلا منصوبہ ساز تھا جسے بعد میں McDonald'sنے کا پی کیا۔ پہلے دو ما ہ میں ایمیزون نے 45ممالک میں سیل کی جو کہ 20ہزار ڈالر ہفتہ وار تھی ۔ایمیزون کا ابتد ائی بز نس پلا ن غیر مؤثر تھا جو کہ چار یا پا نچ سال سے زیا دہ فا ئد ہ نہ دے سکاجبکہ کمپنی نے 2001میں ایک بلین ڈالر سے زائد کے زرمبا دلہ پر 5ملین ڈالر کا منا فع حا صل کیا ۔ دنیا میں کمپنی کے مستقل ااور پا رٹ ٹا ئم ملا زمین کی تعداد تین لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ہے ۔
آفیسرز /بورڈ آف ڈائریکٹرز :
صدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایند چیر مین آف بورڈJeffrey P. Bezos، سینئر نائب صدر و چیف فنانس آفیسر Brian T. Olsavsky، سینئر نا ئب صدر و بز نس ڈیویلپمنٹ Jeffrey M. Blackburn، چیف ایگز یکٹو آفیسر ایمیزون ویب سروسز Andrew R. Jassy، نا ئب صد ر ورلڈ کنڑولر اور پر نسپل اکا ؤ نٹ آفیسرShelley L. Reynolds، سی ای او ورلڈ وائڈ کنزیو مر Jeffrey A. Wilke، سینئر نا ئب صدر جنر ل کونسل و سیکر ٹر ی David A. Zapolsky، ڈائر یکٹر Tom A. Alberg، ویزیٹنگ سکالر و ایڈوائز ٹو Provost at USC John Seely Brown ، Wilmer Cutler Pickering Hale and Dorr LLP Jamie S. Gorelick، Cornell Tech Daniel P. Huttenlocher، Astronauts Wanted Judith A. McGrath، Jonathan J. Rubinstein، Thomas O. Ryder، Patricia Q. Stonesifer، Corning Incorporated Wendell P. Weeks۔
کامیاب کہا نی:
ایک 13سالہ Max Ashطا لبعلم تھا جو کہ The Mug with A Hoopکا تخلیق کا ر تھا اس نے پہلا مگ Carrollسکو ل میں اپنی آرٹ کلا س کے دوران بنا یا۔میکس کو زبا نیں  پڑ ھنے میں مشکلا ت کا سامنا تھا جسے Dyslexiaکہتے ہیں ۔اس عمر میں میکس کے چھ Patentsہیں اور اس کے خا ند ان نے ابھی تک تقر یبا آدھے ملین ڈالر قیمت کے مگ ایمیزون پر فروخت کر دیئے ہیں۔ میکس اس عمر کے بچوں کیلئے رول ما ڈل ہے جبکہ اس کے ہر مگ کی فر وخت کا پا نچ فیصد منا فع چیرٹی میں جا تا ہے۔ ایمیزون اس طر ح کے دوسر ے چھوٹے کا روبا ر کر نے والو ں کو سٹور، پیکنگ ،شپنگ اور خر ید نے والے کو سروسز فرا ہم کر تا ہے ۔
ایمیزون پر فروخت:
ایمیزون کے کل منا فع کا 40فیصد صر ف سیلنگ سے حا صل ہو تا ہے جس کی وجہ متا ثر کن خر یداروں کی بڑ ی تعداد تک رسائی ہے اس کی واضح مثال امر یکہ میں ایمیزون پر ما ہا نہ95ملین لو گ کا آنا ہے Nielsen کمپنی کے سروے کے مطابق 2016میں برانڈ سے سے فا ئد ہ حاصل کر نے میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ایمیزون پر مکینک ، گھر کی صفا ئی کر نے والے وغیرہ کی سروسز کی فرا ہمی بھی براہ راست گا ہو ں کو فرا ہم کی جا تی ہیں ۔ ایمیزون اپلیکیشن کے ذریعے گا ہک کی ضرورت کی ہر نئی جا ب مل سکتی ہے اور وہ جب چاہے اپنے شیڈول کے مطا بق لے سکتا ہے ۔ ایمیزون پر فرا ہم کی جا نے والی سروسز میں Air Duct Cleaner، Appliance Technician، Arborist، Assembler، Electrician، Computer Technician، ٖFloor Cleaner، Auto Mechanic، Gardener، گھر کی حفا ظت کر نے والے ما ہر سیکیو رٹی گا رڈز، گھر کو ڈیزائین کر نے والے ، مو سیقی سیکھا نے والے ، پلیمبر ، مو با ئل مر مت کر نے والے وغیر ہ شامل ہیں۔
انو سٹمنٹ اورماتحت ادارے:
2008میں Engine Yardنا می،( a Ruby -on -Rails (Paas کمپنی ، 2010 میں Living Social جو کہ ایک لو کل ڈیل سائٹ ہے، 2014میں 4588888ڈالر کی بو لی لگا کر 'buy'ڈومین حا صل کیا، 2014میں اعلا ن کیا کہ وہ بھارت میں 2بلین ڈالر کی انوسٹمنٹ کر ے گا ، 2016میں مز ید 3بلین ڈالر انوسٹمنٹ کر نے کا اعلا ن کیا ۔ 2017میں مئی اور جو لا ئی کے دوران ایمیزون نے 10ملین ڈالر بھا رت میں آرم ایمیزون پے انڈیا میں انوسٹمنٹ کی جبکہ 2018میں اس پرو گرا م میں مز ید 310ملین ڈالر لگا ئے۔ ایمیزون کے ما تحت اداروں میں 2003میں A9.com کمپنی جس کی تو جہ ٹیکنا لو جی کے شعبہ میں تلا ش اور جدت لا نا ہے، 2004میں Lab 126الیکٹرونک استعما ل کر نے والے خر یداروں کے ڈیولپرز خا ص طور پر Kindle ایمیزون کا ما تحت ادارہ بنا،2007میں Endless.comجو کہ ان لا ئن جو تے فروخت کر نے والا ادارہ ہے ما تحت آیا اور پھر 2012میں چھوڑ دیا، 2007میں امر یکہ میں سب سے بڑا اوڈیڈیو کتا بیں ریکا رڈ کر نے والے Brilliance Audioاور اس کے علا وہ 2009میں Create Space اور Book Surge نے ایمیزون کے ما تحت اداروں کے طور پر شمو لیت اختیار کی۔
لاجسٹک کمپنی:
ایمیزون کی بڑی تعداد میں آن لا ئن اشیا ء کی فروخت کا سب سے بڑ ا راز اس کی لا جسٹک ہے ۔ ایمیزون اپنے پرا ئم گا ہکو ں کے لئے دو دن تک فر ی شپنگ کا وعدہ کر تا ہے جبکہ کچھ شہرو ں میں 25ہزار مستند اشیا ء پر دو گھنٹے کی پرائم ناؤ ڈلوری سروس فرا ہم کر تا ہے۔ریکا رڈ کے مطا بق کمپنی نے 2003 میں Dragon Boat کے نا م سے شپنگ پروگرا م شروع کیا جو آہستہ آہستہ امر یکہ کے علا وہ چائنا اور بھارت میں اشیاء بنا نے والو ں سے براہ راست چیزیں لے کر گا ہکو ں کو پہنچانے لگا۔ اپنے ڈیلوری ہب میں شامل کیا جبکہ 4000ٹر کو ں پر مشتمل فلیٹ میں شا مل کیے جبکہ 20سے زائدصرف ہو ائی جہا ز سے فیری تک پہنچانے کیلئے حا صل کیے ہیں ۔ایمیزون نے 2015میں 11.5بلین ڈالر شپنگ پر خر چ کیے جو کہ گز شتہ سالو ں سے دو گنا ہ زیا دہ تھے۔
ایمیزون ایک کلاؤڈ سروسز کمپنی:
ایمیزون کی کل آمد ن کا 14.6بلین ڈالر کلا ؤ ڈ بز نس سے حا صل ہو تی ہے جسے Amazon Web Servicesکہا جا تا ہے جو ملین کے حساب سے گا ہکو ں کو خدما ت با ہم پہنچا رہا ہے ۔ AWS ابتدا یعنی 2006سے لے کر ہر سال پچاس فیصد سے زیا د ہ بڑ ھا رہا ہے۔Synergy Research Group کی رپو رٹ کے مطا بق ایمیزون کے سرورز دنیا کی پبلک کلا ؤڈ سروسز کا 34فیصد فرا ہم کر رہے ہیں جبکہ ما ئیکرو سافٹ، آئی بی ایم اور گو گل مل کر 24فیصد دے رہے ہیں۔اب ایمیزون کے کلا ؤڈ بز نس صرف فائل سٹور کر نے کے علا وہ کچھ نہیں ہیں کیو نکہ کمپنی نے اپنے سرورز اور سافٹ وئیرز کرائے پر دے دیئے ہیں۔
ایمیزون کے فوائد:
ایمیزون پر کو ئی چیز خرید نے کیلئے رجسٹر ڈ ہو نا پڑھتا ہے جو کہ با لکل فر ی ہے ۔ اشیاء کی قیمت بھی دیگر ما ل اور سٹورز سے کم ہے جبکہ ڈیلوری کی قیمت بہت کم ہو سکتی ہے یا پھر مکمل فر ی ہو گی جو سروس پسند کی جا ئے گی۔ گا ہک کو جو چیز پسند ہے وہ wish listمیں محفو ظ کر سکتا ہے اور پھر بعد میں خر ید سکتا ہے۔ایمیزون گا ہک کی خریداری کا پہلا ریکا رڈ اور Wish list محفو ظ رکھتا ہے پھر گا ہک کی پسند کی اشیاء تجو یز کر تاہے۔آسانی سے الیکٹرانک کتا ب یا مو سیقی اپنی Kindleیا مو با ئل میں ڈاؤ ن لو ڈ کر سکتے ہیں۔ آپ پبلک پروفائل بنا کر اسے اپنی wish listمیں شئیر کر کے دوسر وں کے تاثرات لے سکتے ہیں۔ ایمیزون پر اشیا ء کی فروخت بھی ہو سکتی ہے جس کی فیس ہوتی ہے اور جسے بنیا دی طور پر چھوٹے اور بڑے بز نس میں استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ 

 

 
 

Leave your comment

Please enter valid email address

4 + 9 = ?