Books Collection

پاکستان میں کتابیں پڑھنے کا رحجان ناپید ہو چکا ہے۔ جسکی وجہ سے ہمارا معاشرہ عدم برداشت کا شکار نظر آتا ہے۔ کتابیں پڑھنے سے آپ کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بہترین کتابیں پڑھنے سے علم میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیت بڑھتی ہے،ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے،یاداشت تیز ہوتی ہے،سوچنے کا انداز تبدیل ہوتا ہے ، کمیونیکیشن سکلز میں اضافہ ہوتا ہے،فوکس بڑھتا ہے،تحریک پیداہوتی ہے،خود اعتمادی بڑھتی ہے،تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ “Keytaab”کامشن پاکستان میں بک ریڈنگ کو بڑھانا ہے۔ اسی لئے دنیا کی بہترین کتابوں کےاہم پوائنٹس کا اردو میں ترجمہ کیا جاتا ہے،تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ انہیں پڑھ سکے اور زیادہ ٹائم بھی نہ دینا پڑے۔اگر آپ صرف 20 منٹس روزانہ “Keytaab” کو دیتے ہیں تو ایک کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ چلیں ایک بہترین سوچ کے حامل پا کستان کی بنیاد “Keytaab” سے ڈالتے ہیں اور کتابیں پڑھنے کی عادت کو عام کرتے ہیں!!!

Biographies

آپ نے اکثر سنا ہو گا پہیہ دوبارہ ایجاد نہیں کیا جا سکتا۔اگر ہم ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تو سوائے اپنا وقت ضائع کرنے کے ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔ اسی لئے اگر آپ جلد کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو کسی کامیاب شخص کے تجربات کی پیروی کرنا شروع کر دیں ۔ مثال کے طور پر اگر آپ سوشل ورک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو عبدالستار ایدھی یا مدر ٹریسا کو فالو کرنا چاہیے۔ اگر آپ ٹیکنالوجی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بل گیٹس یا سٹیو جابز کو فالو کرنا چاہیے۔اگر آپ سپورٹس مین ہیں تو آپ کو محمد علی(باکسر) یا جہانگیر خان کو فالو کرنا چاہیے۔اگر آپ سیاستدان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو قائداعظم یا نیلسن مینڈیلا کو فالو کرنا چاہیے۔اگر آپ بہت بڑا بزنس قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جیف بیزوز(ایمازون) یا جیک ما کو فالو کرنا چاہیے۔ “Keytaab”آپ کو دنیا کو مشہور شخصیات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ !!!

Companies

گوگل، نے 2012 میں امریکہ کی تمام ایئرلائنز کمپنیز سے زیادہ منافع کمایا، دنیا میں گوگل سے اچھا سرچ انجن نہیں ہے۔ فیس بک، استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، اور مارک ذکربرگ دنیا کے دس امیر ترین لوگوں میں شامل ہو چکا ہے۔ ایمازون ، سے سب سے زیادہ آن لائن سیل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اس کمپنی کا آغاز ایک آن لائن بک سٹور سے ہوا تھا۔ وال مارٹ، دنیا میں سستی ترین اشیاء فروخت کرنے میں پہلے نمبر پر ہے اور دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔اس کا آغاز ایک چھوٹے سے سٹور سے ہوا تھا۔ چھوٹے سے کاروبار سے آغاز کرنے والی کمپنیاں اتنی بڑی کیسے ہو جاتی ہیں اور وہ کونسی ٹیکنیکس استعمال کرتی ہیں؟ان کی پلاننگ کیا ہوتی ہے۔ “Keytaab” میں آپ کو ایسی بہت سی کمپنیوں کے بارے میں معلومات ملیں گی تاکہ آپ بھی ان سے سیکھ کر کسی بڑی کمپنی کے ملک بن سکیں۔